جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے رہنما نورعالم خان نے توہین عدالت آرڈیننس منسوخ کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
نورعالم خان کی جانب سے پیش کیے گئے نجی بل میں یہ اعتراض اُٹھایا گیا ہے کہ توہین عدالت آرڈیننس آئین سے مطابقت نہیں رکھتا اور متعلقہ مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا۔
بل میں یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ پارلیمنٹ میں متبادل بل تیار ہونے تک توہین عدالت قانون منسوخ کیا جائے۔