ہر دلعزیز، مداحوں کی چہیتی اداکارہ ماہرہ خان ننھی، معصوم سی فیشن ماڈل کی خوبصورتی پر دل ہار بیٹھیں۔
سوشل میڈیا پر اداکارہ ماہرہ خان کی یہ ویڈیو بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے وائرل ہوئی ہے جس میں وہ ایک ننھی سی پاکستانی ماڈل کے ساتھ ایک کلوتھنگ برانڈ کی آؤٹ لیٹ پر ملاقات کر رہی ہیں۔
یہ ویڈیو اپنی مثال آپ ہے کہ جس میں تاریخ میں کسی بھی اسٹار نے اپنے مداح اور بحیثیت خود ایک فنکار کو گود میں اٹھایا ہوگا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ماہرہ خان انفلوئنسر اور فیشن ماڈل حبا علی کو دیکھتے ہی اُس پر فدا ہو جاتی ہیں اور ماڈل حبا علی کو اپنی گود میں اٹھا لیتی ہیں۔
ماہرہ خان کی آنکھوں میں حبا کے لیے بے حد پیار دیکھا جا سکتا ہے جبکہ حبا علی نے بھی ماہرہ خان کو گال پر بوسہ دے کر اُن سے محبت کا اظہار کیا ہے۔
یہ ویڈیو خود حبا علی کی والدہ کی جانب سے اپنی بیٹی کے پروفیشنل اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی ہے۔
ماہرہ خان اور حبا علی کی یہ ویڈیو انٹرنیٹ صارفین کی آنکھوں کو خوب بھا رہی ہے جس پر محبت بھرے سیکڑوں تبصرے کیے جا چکے ہیں۔