گجرات کے نامور ڈاکٹر کے18 سالہ بیٹا کی پر اسرار ہلاکت تفصیلات کے مطابق کھاریاں کے علاقہ حقیقہ کے رہائشی ڈاکٹر خضر حیات خاں کے جوانسالہ بیٹے حسین خضر حیات کی موت کرنٹ لگنے کی وجہ سے ہوئی
ورثا کی جانب سے پہلے جوانسالہ بیٹے کے قتل کے خدشہ کا اظہار کیا گیا تھا مگر پولیس نے اپنی تحقیقات کا آغاز کیا تو گھر میں کرنٹ لگنے کی سی سی ٹی وی بھی منظر عام پر آگئی
پولیس حکام کا کہنا ہے تاہم فرانزک ٹیم کی تحقیقات کے بعد بیٹے کی ہلاکت میں کوئی ہاتھ شامل نہیں بلکہ اسکی موت کرنٹ لگنے سے سامنے آئی ہیں سی سی ٹی وی فوٹیج نے تمام تر حقیقت بیان کر دی ہے
گھر میں بجلی کرنٹ سے جان کی بازی ہارنے والا18 سالہ نوجوان او لیول کا طالبعلم تھا