سنگاپور (اے ایف پی) سنگاپور ایئر لائنز نے بتایا کہ گزشتہ روزلندن سے سنگاپور جانے والے طیارے میں دوران پرواز توازن خراب ہو جانے کی وجہ سے ہنگامی لینڈنگ کے دوران ایک مسافر ہلاک اور 30زخمی ہو گئے ہیں۔ لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے والی سنگاپور ایئرلائنز کی فلائٹ ایس کیو321 کو دوران پرواز فضا میں شدید جھٹکوں کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد طیارے کو بینکاک ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی۔