کراچی (اسٹاف رپورٹر)شرجیل میمن کےخلاف کرپشن ،غیرقانونی اثاثہ جات کے دو ریفرنسز کی سماعت احتساب عدالت میں ہوئی۔ صوبائی وزیر شرجیل میمن اور دیگرملزم نیب کورٹ میں پیش ہوئے۔سماعت کے بعد وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کےتدارک کےلیےاقدامات جاری ہیں، منشیات کی روک تھام کیلئےسنجیدگی سےآپریشن جاری ہے،والدین اپنےبچوں پرنظررکھیں، اسکولوں میں بچوں کی منشیات ٹیسٹنگ کریں گے،کلفٹن سےایک بڑامنشیات سپلائرگرفتارکیا۔منشیات کی روک تھام کے لیے آپریشن سنجیدگی سے جاری ہے۔سندھ حکومت نے وفاقی حکومت کو خط لکھا ہے۔سندھ حکومت کچے کے ڈاکوؤں سے نبٹنےکے لئے ہتھیار خریدنا چاہتی ہے۔پولیس کو ایسے ہتھیاروں کی ٹریننگ فراہم کی جائے گی جہاں ضرورت ہو معاونت کے لیے رینجرز موجود ہے۔منشیات تعلیمی اداروں تک پہنچ چکی ہے۔کرسٹل اور آئس جیسی منشیات استعمال کرنے والے خودکش بمبار جیسے ہیں۔ایکسائز اور اے این ایف منشیات کی روک تھام کے لئے کوششیں کررہے ہیں۔اسکولوں میں بھی بچوں کے ٹیسٹ کئے جائیں گے۔کسی بچے کا ٹیسٹ مثبت آیا تو والدین سے رابطہ کریں گے۔بچے سے بھی پوچھا جائے گا کہ منشیات کہاں سے ملی ۔جب تک حکومت ہے منشیات کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔