کراچی(اسٹاف رپورٹر)محکمہ تعلیم سندھ نےگرمیوں کی تعطیلات قبل از وقت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے باقاعدہنوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق سندھ میں گرمیوں کی چھٹیاں یکم جون سے 31 جولائی تک ہونگی،نوٹفکیشن میں کیا گیا ہے کہگرمیوں کی چھٹیاں اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق ہی ہونگی۔ قبل ازیںپنجاب کی طرز پر سندھ میں گرمی کی چھٹیاں قبل از وقت کرنے کی تجویز زیر غور تھی جب کہ محکمہ موسمیات نے کراچی میں مئی کے مہینے میں ہیٹ ویو نہ ہونے کی وضاحت کی تھی۔