بالی ووڈ کے معروف اداکار ابھیشک بچن اور وویک اوبرائے نے 2004ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’یووا‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔
یاد رہے کہ بالی ووڈ اداکار وویک اوبرائے، سابقہ مس ورلڈ و معروف اداکارہ ایشوریا رائے بچن کے ساتھ تعلقات میں رہ چکے ہیں جبکہ ابھشک بچن اداکارہ کے شوہر ہیں۔
بھارتی میڈیا ’ٹائمز ناؤ‘ کو دیے گئے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران وویک اوبرائے نے ابھیشک بچن کے ساتھ کام کرنے کے اپنے تجربے سے متعلق بات کی ہے۔
فلم ’یووا‘ کی ریلیز کو 20 سال مکمل ہونے پر وویک نے ٹائمز ناؤ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران اُن کی ٹانگ ٹوٹ کر تین ٹکڑے ہو گئی تھی، زخمی حالت میں ابھیشیک اور اجے دیوگن اُنہیں اسپتال لے گئے، ان دونوں اداکاروں نے بہت بلند حوصلوں کے ساتھ دیکھ بھال کی۔
ٹائمز ناؤ کے ساتھ بات کرتے ہوئے ویویک نے کہا کہ وہ وہ ایک بہت مزے کا دن تھا جو آخر میں تکلیف میں بدل گیا، اُن کا خوفناک موٹر سائیکل حادثہ ہوا تھا جس میں اُن کی بائیں ٹانگ تین جگہوں سے ٹوٹ گئی تھی، اُنہیں یاد ہے کہ اجے دیوگن نے بڑے بھائیوں جیسا جبکہ بھیشک نےاُن کے ساتھ دوستوں کی طرح کا رویہ رکھا تھا۔
وویک اوبرائے نے بتایا کہ اُنہیں اس تکلیف سے صحت یاب ہونے میں پورے چار مہینے لگے۔
واضح رہے کہ وویک اوبرائے ایشوریا رائے کے بوائے فرینڈ رہ چکے ہیں، سلمان خان سے تعلقات بگڑنے پر ایشوریا رائے وویک کے ساتھ رومانوی تعلق میں جڑ گئی تھیں۔
اس کہانی کی انتہا وویک اوبرائے کی وہ بدنام زمانہ پریس کانفرنس تھی جس میں انہوں نے سلمان خان پر دھمکی آمیز فون کالز کرنے کا الزام لگایا تھا۔
اگرچہ ایشوریا رائے نے کبھی بھی میڈیا کے سامنے وویک کے ساتھ اپنے تعلقات کو تسلیم نہیں کیا پر دونوں نے 2003ء میں الگ الگ راستے اختیار کر لیے تھے۔
ایشوریا رائے نے فلم ’اُمراؤ جان‘ کی کامیابی کے بعد 2007ء میں ابھیشیک بچن سے شادی کی تھی، اس جوڑی کی ایک بیٹی آرادھیا بھی ہے۔