کراچی(اسٹاف رپورٹر) محمد علی جناح یونیورسٹی کے شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن کے زیراہتمام دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس برائے بزنس مینجمنٹ 24 اور25مئی کو ہوگی۔ ڈین بزنس ایڈمنسٹریشن اور کانفرنس چیئر ڈاکٹر حنا فاطمہ نے کہا ہے کہ کانفرنس میں پاکستان کو درپیش معاشی چیلنجزاوران سے نکلنے پربحث کی جائیگی، ہمارا مقصدملک کے مسائل کی نشاندہی ہی نہیں بلکہ ان کا حل بھی پیش کرنا ہے۔ کانفرنس کیلئے معروف تجارتی اورصنعتی اداروں نے تعاون کیا ہے۔