آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ایک بچے کی چوتھی سالگرہ کے موقع پر مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ انوکھے انداز میں یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔
اسرائیلی میڈیا کی ایک رپورٹ میں آسٹریلوی یہودی ایسوسی ایشن کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ سڈنی کی ایک بیکری نے عمر نامی بچے کی چوتھی سالگرہ کے لیے حماس تھیم والا کیک تیار کیا اور اس کیک کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیں جو اب ڈیلیٹ کر دی گئی ہیں۔
اس کیک پر فلسطینی پرچم، کوفیہ اور حماس عزالدین القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ کی تصویر آویزاں ہے۔
سالگرہ کے لیے کیک کے علاوہ فلسطینی پرچم والے کپ کیک بھی تیار کیے گئے۔
ان تصاویر کو آسٹریلوی یہودی ایسوسی ایشن کی جانب سے اعتراض اُٹھنے کے بعد سوشل میڈیا سے ڈیلیٹ کیا گیا۔