فاسٹ بولر حسن علی کو پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی کے اسکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا۔
ٹیم انتظامیہ کے مطابق حسن علی کاؤنٹی کرکٹ کی اپنی کمٹمنٹ پوری کر سکتے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کے ممکنہ 15رکنی اسکواڈ میں کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، صائم ایوب اور فخر زمان شامل ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق عثمان خان، اعظم خان، افتخار احمد، محمد عامر، نسیم شاہ، شاہین آفریدی، حارث رؤف، عباس آفریدی اور شاداب خان اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔
اس کے علاوہ پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں عماد وسیم اور ابرار احمد بھی شامل ہوں گے جبکہ سلمان علی آغا اور عرفان خان نیازی ریزروز میں شامل ہوں گے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے 15رکنی اسکواڈ کا اعلان اگلے ایک دو روز میں ہو گا۔
واضح رہے کہ حسن علی انگلش کاؤنٹی وارکشائر کی نمائندگی کر رہے ہیں ان کو فاسٹ بولر حارث رؤف کے بیک اپ کے طور پر اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔