کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ میں ٹونی ہیمنگز چیف کیوریٹر کا عہدہ سنبھالنے کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔ اس وقت آغا زاہد یہ ذمہ داری ادا کررہے ہیں ۔ وہ پچوں کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بنانے کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں۔ ٹونی دبئی کرکٹ اسٹیڈیم کے ساتھ بھی منسلک رہے اور آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی کے سابق ہیڈکیوریٹر ہیں۔ چیف کیوریٹر کی تلاش کے لیے پی سی بی نے اشتہار دیا تھا اور 16 مئی تک درخواستیں طلب کی گئی تھیں۔ چند روز میں چیف کیوریٹر کا اعلان ہوگا ، اس سلسلے میں آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے ٹونی ہیمنگز کے ساتھ بات چیت جاری ہے، ٹونی سعودی عرب میں فٹ بال گراؤنڈز تیار کرنے کا بھی تجربہ رکھتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق چیمپئنز ٹرافی سے قبل تین وینیوز کے گراؤنڈز اور پچز کی تیاری غیر ملکی کیوریٹر کی ذمہ داری ہوگی۔