کراچی (اسٹاف رپورٹر) آسٹریلیا نے منگل کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے اسکواڈ کا حتمی اعلان کر دیا ہے۔ مچل مارش کی قیادت میں 15 رکنی ابتدائی اسکواڈ کو برقرار رکھتے ہوئے 2 ٹریولنگ ریزروز میں میتھیو شارٹ اور جیک فریزر مگرکا اضافہ کیا گیا ہے۔ آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 5 جون کو بارباڈوس میں عمان کے خلاف کھیلے گا ۔آسٹریلوی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ مچل مارش، ایشٹن آگر، پیٹ کمنز، ٹم ڈیوڈ، نیتھن ایلس، کیمرون گرین، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلیس، گلین میکسویل، مچل اسٹارک، مارکس اسٹوئنس، میتھیو ویڈ، ڈیوڈ وارنر اور ایڈم زمپا۔