فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے یورپی ملکوں آئرلینڈ، اسپین اور ناروے کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔
حماس نے کہا ہم ناروے، آئرلینڈ اور اسپین کے فلسطینی ریاست تسلیم کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
حماس کے مطابق آئرلینڈ، اسپین اور ناروے کا فیصلہ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کےلیے اہم قدم ہے۔
حماس نے کہا کہ دنیا بھر کے ممالک ہمارے جائز قومی حقوق اور آزادی کو تسلیم کریں۔
حماس کا مزید کہنا تھا کہ دنیا بھر کے ممالک ہماری سرزمین پر صیہونی قبضے کے خاتمے کےلیے جدوجہد کی حمایت کریں۔