نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ گندم اسکینڈل کی ذمہ دار نگراں حکومت ہے۔ حکومت نے گندم امپورٹ کر کے کسانوں کا معاشی قتل کیا۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار لاہور میں ”حق دو کسان“ تحریک کمیٹی کے اجلاس کی زیرصدارت اجلاس میں کیا۔ اس اجلاس میں صدر کسان بورڈ پاکستان سردار ظفر حسین، سیکریٹری جنرل ڈاکٹر عبدالجبار بھی شریک تھے۔
لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ اب امدادی پیکیج کے نام پر کسانوں کو مزید دھوکا نہ دیا جائے، پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام زرعی ملک کیخلاف بڑی سازش ہے۔
نائب امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کا کسانوں کےلیے 400 ارب کا امدادی پیکیج زبانی دعوؤں کے سوا کچھ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت زراعت کی ترقی کی بجائے کسانوں کو زندہ درگور کرنے پر تلی ہوئی ہے۔
لیاقت بلوچ کے مطابق حق دو کسان تحریک کا آغاز ہو چکا، اضلاع اور تحصیلوں میں احتجاجی کیمپ لگائے جائیں گے۔