آسٹریلوی اداکارہ کیٹ بلانچیٹ نے کانز فلم فیسٹیول میں مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا۔
آسٹریلیا کی اداکارہ اور پروڈیوسر کیٹ بلانچیٹ کانز فلم فیسٹیول میں فلسطین سے اظہار یکجہتی کرتی نظر آئیں۔
اداکارہ نے سرخ کارپٹ پر سیاہ، سفید اور سبز امتزاج کا لباس زیب تن کرکے فلسطینی پرچم کی عکاسی کی۔
کیٹ بلانچیٹ امریکی صدرجو بائیڈن سے غزہ میں جنگ ختم کروانے کا مطالبہ کرنے والے ہالی ووڈ ستاروں کے ساتھ بھی شامل رہی ہیں۔