وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین نے کہا ہے کہ مارکیٹ کی مستقل چیکنگ سے اشیاء کی قیمتوں اور معیار پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔
ایک بیان میں بلال یاسین نے کہا ہے کہ پنجاب میں آٹے، میدے اور سوجی کی قیمتوں میں واضح کمی آرہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 10 کلو گرام آٹے کی قیمت میں 600 سے 700 روپے تک کی کمی ہوئی جبکہ 20 کلو گرام آٹے کی قیمت میں 1300 روپے تک کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
بلال یاسین کا کہنا ہے کہ 80 کلو فائن آٹے اور میدے کی قیمت میں 2770 روپے تک کی کمی ہوئی ہے جبکہ سوجی کے 50 کلو گرام تھیلے کی قیمت میں 1700روپے تک کی کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔