وزیرٍِ اعظم شہباز شریف کی معاونِ خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم کا کہنا ہے کہ پنجاب کے 9، سندھ کے 13 اور بلوچستان کے 4 اضلاع ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہیں۔
یہ بات وزیرٍِ اعظم شہباز شریف کی معاونِ خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کے دوران کہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کا شکار ہے، ہیٹ ویو کا مرحلہ شروع ہو چکا ہے۔
معاون خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے مزید کہا ہے کہ ہیٹ ویو سے بچاؤ کے لیے عوام کو مختلف ذرائع سے آگاہی دی جا رہی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ موسم تیزی کے ساتھ تبدیل ہو رہے ہیں، اس کا بہت بڑا نقصان فصلوں اور گلیشیئرز پگھلنے کی صورت میں ہوتا ہے۔