آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان تو تاحال نہ ہوسکا لیکن فاسٹ بالر حارث رؤف نے اپنی ٹیم بنالی، ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی نے اپنی مختصر ٹیم کے ساتھ کرکٹ کھیلتے ہوئے ویڈیو شیئر کی۔
یوں تو حارث رؤف اپنے جارحانہ اندازِ کے لیے شہرت رکھتے ہیں لیکن سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی مذکورہ ویڈیو میں انہیں اپنی نئی ٹیم یعنی اپنی والدہ اور اہلیہ کو انتہائی ٹھنڈے مزاج میں بالنگ کرواتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں فاسٹ بالر اہل خانہ کے ہمراہ خوشگوار لمحات گزارتے، موسم کے مزے سے لطف اندوز ہوتے ہو نظر آرہے ہیں۔
مذکورہ ویڈیو میں کبھی فاسٹ بالر والدہ و اہلیہ کو بالنگ کرواتے ہیں تو کبھی ان کی بالنگ پر شارٹس مارتے دکھائی دے رہے ہیں۔
انہوں نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ’میری خوشیوں بھری جگہ‘۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے میڈیکل پینل کی جانب سے فاسٹ بولر حارث رؤف کو انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئینٹی انٹر نیشنل کے لیے فٹ قرار دیئے جانے کے بعد گزشتہ روز ہونے والے ہیڈنگلے لیڈز کے میچ میں کھیلانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
تاہم گزشتہ روز سارا دن بارش کا سلسلہ جاری رہنے کے باعث ہیڈنگلے گراؤنڈ میں ٹاس بھی نہ کیا جاسکا۔ اب دونوں ٹیموں کے درمیان 4 ٹی 20 میچز کی سیریز کا دوسرا میچ 25 مئی کو برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔
حارث رؤف پی ایس ایل کے دوران کندھے کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے تھے۔ وہ ٹیم کے ساتھ رہ کر ری ہیب میں مصروف تھے۔