بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ عدت میں نکاح کیس کا فیصلہ آج ہوجاتا ہے تو بشریٰ بی بی آج ہی رہا ہوجائیں گی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ عدت میں نکاح کے کیس کی اپیل کو آج مکمل ہوجانا چاہیے۔
علیمہ خان نے کہا کہ سائفر کیس میں ڈونلڈ لو کو بلانے کی بات کی جا رہی ہے، وہ آئیں گے نہیں، یہ محض ڈرامہ ہے۔
بانی پی ٹی آئی کی بہن نے کہا کہ ڈونلڈ لو نے تو کانگریس کمیٹی کو کہا تھا کہ کوئی سائفر تھا ہی نہیں۔