سرکاری افسران کی دہری شہریت پر ممانعت کا ترمیمی بل قومی اسمبلی میں جمع کروادیا گیا۔
سول سرونٹس ایکٹ میں ترمیم کا بل جے یو آئی (ف) کے رکن اسمبلی نور عالم خان نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کروایا تھا۔
ترمیمی بل کے متن میں تحریر ہے کہ دہری شہریت یا سٹیزن شپ رکھنے والا سول سرونٹ تقرری کا حق دار نہیں ہوگا۔
اس میں کہا گیا کہ سرکاری ملازمین کی دہری شہریت دیکھنے میں آئی ہے، ایسے ملازمین اپنا ملکی مفاد داؤ پر لگا دیتے ہیں۔
ترمیم بل کے متن میں تحریر ہے کہ ایسے سرکاری ملازمین احستاب سے بچنے کے لیے ریٹائرمنٹ کے بعد ملک چھوڑ دیتے ہیں۔