آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سرکاری دورہ پر جرمنی پہنچ گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جرمن وزارت دفاع میں چیف آف ڈیفنس جنرل کارسٹن بریور نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا استقبال کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو جرمن مسلح افواج کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
بعدازاں آرمی چیف کو جرمن اور دیگر افواج کے دستوں کو دی جانے والی تربیت پر بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے اربن وار فئیر کا مظاہرہ دیکھا اور تربیتی سہولتوں کا دورہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی جرمن چانسلر کے فارن پالیسی اور سلامتی کے مشیر سے ملاقات ہوگی۔