نامور بھارتی اداکار رنبیر کپور نے دعویٰ کیا تھا کہ فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی فلم سیٹ پر ان کی پٹائی لگایا کرتے تھے۔
رنبیر نے سنجے لیلا بھنسالی کی 2007 کی فلم سانوریا سے اپنے فلمی کیریئر کی شروعات کیں اور یہ فلم اداکارہ سونم کپور کی بھی پہلی فلم تھی۔
تاہم فلم سے متعلق اپنے تجربے پر رنبیر نے ایک مرتبہ انٹرویو میں کہا تھا کہ سنجے لیلا بھنسالی انکی پٹائی لگایا کرتے تھے۔
سوشل میڈیا پر رنبیر کا وہ انٹرویو ایک مرتبہ پھر زیر گردش ہے جس میں انہوں نے اپنی پٹائی لگائے جانے کا دعویٰ کیا تھا۔
رنبیر کا کہنا تھا کہ سنجے انتہا سے زیادہ کام کرنے والے ہدایتکار ہیں اور میری حالت بالکل ڈاؤن تھی، وہ میری پٹائی بھی لگاتے تھی۔
انکا یہ بھی کہنا تھا کہ ایک موقع ایسا تھا جب نے فلم کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا، 10 یا 11 ماہ ہوچکے تھے کام کرتے کرتے اور حالت ایسی تھی کہ میں نے سوچا میں یہ نہیں کرسکتا، یہ سب کچھ مجھے بہت پریشان کر رہا ہے۔
رنبیر کپور نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ میں بہت حساس اور جذباتی ہوں اور وہ مجھے بہت اچھی طرح سے جانتا ہے اور وہ اس بات پر اکتفا کرتے رہے۔
اینیمل کے اداکار نے یہ بھی کہا کہ میرا خیال ہے کہ میری تمام پرفارمنسز جو میں سنیما میں دیتا ہوں وہ ان ہی کی طرف سے ملے تجربے کی بدولت آئی ہیں۔ وہ ایک حقیقی استاد ہیں، انہوں نے اداکاری اور جذبات کے حوالے سے مجھے سب کچھ سکھایا۔