بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن نے اپنے سابق بوائے فرینڈ سنتانو ہزاریکا سے بریک اپ کی تصدیق کردی۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ سنگل (کسی ریلیشن شپ میں نہیں) ہیں۔ واضح رہے کہ اس حوالے سے کافی دنوں سے افواہیں تھیں۔
گو کہ انھوں نے یہ بات تسلیم کی لیکن طنزیہ انداز میں انکا کہنا تھا کہ وہ اس قسم کے سوالوں کا جواب دینا پسند نہیں کرتیں۔
ساؤتھ فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے لیکن زیادہ تر ہندی فلموں میں کام کرنے والی 38 سالہ شروتی ہاسن نے مذکورہ بالا بات اپنے کیو اینڈ اے میں ایک سوال کے جواب میں کہی۔
انکا کہنا تھا کہ وہ سنگل یا کمیٹڈ ہیں، اس قسم کے سوالات کا جواب دینا پسند نہیں کرتیں، لیکن میں مکمل طور پر تنہا ہوں، ملنا جلنا نہیں چاہتی۔ صرف کام کرنے اور اپنی زندگی سے لطف اندوز ہونا چاہتی ہوں۔
معروف اداکار، فلمساز، پروڈیوسر اور سیاستداں کمل ہاسن اور ماضی کی بالی ووڈ اداکارہ ساریکا کی بیٹی شروتی ان دنوں کام کی وجہ سے ممبئی میں ہیں۔
سوال جواب سیشن کے دوران جب وہ ٹریفک میں پھنس گئیں تو انھوں نے پرستاروں سے کہا کہ وہ ہر چیز کا جواب گھر سے دیں گی۔ اس موقع پر انھوں نے اپنی آئندہ آنے والی فلموں پر بھی گفتگو کی۔