امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے ہتک عزت بل مسترد کر دیا۔
لاہور میں صحافتی تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقات میں امیر جماعت اسلامی نے کہا ایسا قانون قبول نہیں جو سوچ پر پہرا لگا دے۔
انھوں نے کہا حکومت نے اگر بل واپس نہیں لیا تو بہت بڑی تحریک چلے گی، حکومت یہ طے نہیں کرسکتی کہ انکی مرضی سے لکھا اور بولا جائے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا بہتر یہی ہے کہ یہ قانون واپس لیا جائے، میڈیا تنظیموں کے نمائندوں نے گفتگو میں کہا رات کی تاریکی میں شب خون مارا گیا۔
اس موقع پر کہا گیا کہ ہتک عزت بل کے خلاف احتجاج ہوگا، اسمبلی کا بائیکاٹ کیا جائے گا، کالے قانون کے خلاف عدالت جائیں گے۔