ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی آخری رسومات جاری ہیں، ان کا جسد خاکی مشہد پہنچا دیا گیا ہے۔
مشہد کی سڑکوں پر لاکھوں سوگواران کی موجودگی میں ایرانی صدر کا جسد خاکی امام علی رضا کے روضے تک لے جایا گیا۔
ابراہیم رئیسی کی تدفین مشہد میں روضہ امام علی رضا کے احاطے میں ہوگی، صدر ابراہیم رئیسی، ایرانی وزیر خارجہ اور دیگر 6 افراد اتوار کو ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔
واضح رہے کہ صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے رفقا کی نماز جنازہ کل تہران میں ادا کی گئی تھی، ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر کی تدفین تہران کے جنوب میں شاہ عبدالعظیم کے روضے کے احاطے میں کی گئی ہے۔