چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے انتقامی سیاست نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کسی سے انتقام نہیں لینا اس کے باوجود کہ ہمارے ساتھ ظلم ہو رہا ہے۔
اپنے بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہماری طرف سے سب کےلیے عام معافی ہے، ہم کہتے ہیں کہ ملک اور قوم کی خاطر سیز فائر ہونا چاہیے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کلیش آف ٹائیٹن ختم ہونا چاہیے، ہماری طرف سے سب کیلئے عام معافی ہے، بانی پی ٹی آئی نے کہا ملک کی معیشت، آئین و قانون کی بالادستی کی خاطر بات کرنا چاہتے ہیں.