دوران عدت نکاح کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان اورانکی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزاؤں کیخلاف اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔سیشن کورٹ اسلام آباد میں شکایت کنندہ وکیل رضوان عباسی کے معاون نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی ،معاون وکیل شکایت کنندہ کا کہنا تھارضوان عباسی آئندہ سماعت پر دلائل دیں گے۔پراسیکیوٹر عدنان علی نے کہا بشریٰ بی بی کی طلاق کی تو کوئی تاریخ ہی نہیں،سات سال کی سزا حق و سچ کی ہے.پراسیکیوٹر عدنان علی نے اپنے دلائل مکمل کرلئے۔معاون وکیل شکایت کنندہ نے کہا رضوان عباسی بیرون ملک ہیں. مصروفیات ہیں،چھوٹی سی تاریخ دے دیں. 28 مئی کو وطن واپسی ہے۔وکیل عثمان گِل نے اعتراض کیا اور کہا ایسے دلائل نہ دیں جس سے دل آزاری ہو۔