راولپنڈی (نمائندہ جنگ)تحریک انصاف کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر عمرایوب خان نے کہا ہے کہ خفیہ ایجنسی کو سیاست زدہ کرنے کا نقصان ملک کو ہوگا میاں اسلم اقبال اور حماد اظہر پنجاب میں پارٹی کو لیڈکریں گے اس وقت بھی فرد واحد فیصلے کر رہا ہےسینٹرل سیکرٹریٹ پرپولیس کا بغیر وارنٹ دھاوا بولا ،جمعرات کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعداڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا خفیہ ایجنسی کو سیاست زدہ کرنے کا نقصان ملک کو ہوگا، ایجنسیز اپنے پیشہ ورانہ امور انجام دیں ،سیاست میں نہ پڑیں ، اس سے ادارہ کمزور ہوگا،انہوں نے کہاکہ حماد اظہر کے سینٹرل سیکرٹریٹ آنے پر اسلام آبادپولیس نے بغیر وارنٹ کے دھاوا بولا،اسلام آباد پولیس نے اقوام متحدہ کے وفد کی تلاشی لی یہ سب نے دیکھا،اسلام آباد پولیس کے چھاپے کے حوالے سے اقوام متحدہ نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے ،رؤف حسن پر حملے کی ذمہ داری آئی جی اسلام آباد، ایس ایس پی آپریشنز اور محسن نقوی پر آتی ہے،اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ میاں اسلم اقبال اور حماد اظہر پنجاب میں پارٹی کو لیڈکریں گے۔
خفیہ ایجنسی کو سیاست زدہ کرنے کا نقصان ملک کو ہوگا، عمر ایوب
Previous Articleوزیراعظم شہباز شریف چین کا 3 روزہ دورہ کریں گے
Next Article امریکا نے بنگلا دیش کو دوسرا T20 بھی ہرا دیا