کراچی(اسٹاف رپورٹر)امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وفد کے ہمراہ تاریخی چوکنڈی قبرستان کا دورہ ، اس موقع پرصوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم ا ور وفد کے دیگر اراکین کا استقبال کیا اور قبرستان کی تاریخی حیثت سے آگاہ کیا ، امریکی سفیر نے اس موقع پر کہا کہ چوکنڈی ا ور دیگر تاریخی مقامات کو مزید اجاگر کرنے کے لیے یونیسکو کے تحت بھر پور تعاون کریں گے۔ وفد میں قائمقام قونصل جنرل جمی مولڈین، ہیتھر مرفی، زہرا حاجیانی، نریندر کمار و دیگر نے چوکنڈی میں تاریخی مقبروں کا معائنہ کیا،صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کو چوکنڈی قبرستان کی قدیم تاریخی حیثیت سے متعلق آگاہ کیا اور بتایا کہ تاریخی چوکنڈی قبرستان کا دورہ متاثر کن ہے، امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ چوکنڈی قبرستان نقش ونگاری کے کام کا اعلیٰ نمونہ ہے۔
تاریخی مقامات کیلئے تعاون کرینگے، امریکی سفیر، چوکنڈی قبرستان کا دورہ
Previous Articleوزیراعظم شہباز شریف چین کا 3 روزہ دورہ کریں گے
Next Article امریکا نے بنگلا دیش کو دوسرا T20 بھی ہرا دیا