پی ڈی ایم اے نے پنجاب میں ہیٹ ویو کے خطرات کی پیشگوئی کردی۔تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے کی جانب سے پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہیٹ ویو کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ جنوبی پنجاب کے علاقوں بہاولپور،ڈیرہ غازی خان،رحیم یارخان،اور ملتان میں ہیٹ ویو کی لہر شدید ہوسکتی ہے۔ہیٹ ویو کے پیش نظر پی ڈی ایم نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔تمام ہسپتالوں میں ہیٹ ویو کاونٹرز قائم کردئیے گئے ہیں۔ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایات بھی کردی گئیں ۔لودھراں میں 2شہری ہیٹ ویو سے متاثر ہوئے جنہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔شہری دھوپ میں بلا ضرورت باہر نہ نکلیں،پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔ ہلکے رنگ کا سوتی لباس پہنیں۔