کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ غزہ اور باقی فلسطین میں اسرائیلی بر بر یت نے جو تباہی پھیلا ئی ہے اس سے پوری دنیا کا امن خطرے میں پڑ گیا ہے،اسپین، آئر لینڈ اور نار وے کی جانب سے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے، جس سے مستقبل میں خطے میں امن کے قیام میں مدد ملے گی، انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ عالمی سطح پر اہم تبدیلی ہے،فلسطین کو ریاست تسلیم نہ کرنے سے مشرق وسطیٰ میں امن نہیں ہو سکتا، امریکا اور اس کے اتحادی دیگر ملکوں کو بھی اس حقیقت کو تسلیم کرنا ہوگا کہ فلسطین اور کشمیر دنیا میں بڑی اہمیت کے مسائل ہیں جن کو حل کرنے کے لئے ایک حقیقت پسندانہ پالیسی بنانے کی ضرورت ہے۔
فلسطین میں اسرائیلی بربریت سے دنیا کا امن خطرے میں پڑ گیا، ضیاء عباس
Previous Articleوزیراعظم شہباز شریف چین کا 3 روزہ دورہ کریں گے
Next Article امریکا نے بنگلا دیش کو دوسرا T20 بھی ہرا دیا