پاکستان کے معروف سینئر اداکار، پروڈیوسر اور ٹیلی ویژن میزبان فیصل قریشی نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ مَرد ان سے مراسم بڑھاتے ہیں، ہم جنس پرستی اسلام میں حرام ہے، مرد حضرات جب ایسا کرتے ہیں تو ہنسی آتی ہے۔
سینئر اداکار فیصل قریشی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں پاکستانی شوبز انڈسٹری سے متعلق یہ انکشافات کیا ہے۔
اداکار نےبتایا کہ شوبز انڈسٹری میں اس وقت دو سے تین لابیز کام کر رہی ہیں، جو فنکار کسی لابی کا حصہ نہیں اُس کا بہت برا حال ہے۔
ایک پوڈ کاسٹ کے دوران اداکار کا کہنا تھا کہ آج کل 5 سے 6 افیئر رکھنے والوں کو بہت ماڈرن سمجھا جاتا ہے، یہ بہت اچھی بات سمجھی جاتی ہے کہ آپ کے بہت سارے تعلقات ہوں، ایسے لوگوں کو حسرت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے کہ مگر جو شادی کے بعد طلاق لے لیتے ہیں یا دوسری بار کوئی نکاح کر لے تو اُسے معاف نہیں کیا جاتا ہے۔
اداکار کا کہنا تھا کہ آج کل حرام آسان اور حلال کام کرنا مشکل ہے۔
فیصل قریشی نے ’عورت مارچ‘ پر بھی اپنی رائے کا اظہار کیا۔
اداکار نے کہا کہ ائیر کنڈیشنز کمروں میں بیٹھ کر بڑی بڑی باتیں کرنا بہت آسان ہے، جو ملک میں ہو رہا ہے وہ حیران کُن ہے، جہاں تک میرے پاس کچھ معاملات پہنچے، میں نے لوگوں کی کہانی سنی تو پریشان ہو گیا کہ پاکستان جیسے ملک میں لوگ ایسا کیسے کر سکتے ہیں۔
اداکار نے مختلف معاشروں میں ہم جنس پرستی کے پھیلتے ناسور پر اپنی رائے دی اور کہا کہ اسے کسی صورت جائز قرار نہیں دیا جا سکتا۔