پاکستانی نژاد امریکی ہالی ووڈ اداکار فاران طاہر نے ہالی ووڈ میں ملنے والے معاوضے سے پردہ اُٹھا دیا۔
حال ہی انہوں نے پاکستانی نژاد ہالی ووڈ اداکار نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی اور مختلف امور پر کھل کر بات چیت کی۔
دوران پروگرام انہوں نے ایک سیگمنٹ میں مداحواں کے مختلف، دلچسپ سوالوں کے جوابات دیئے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے ہالی ووڈ میں اپنے پسندیدہ اداکاروں کے حوالے سے بتایا تو ایک سوال کے جوان میں انہوں نے ہالی ووڈ میں ملنے والے معاوضے کا انکشاف کر دیا۔
اداکار فرحان سے ایک مداح نے سوال کیا کہ سنا ہے کہ ہالی ووڈ میں کام کرنے کا اتنا معاوضہ ملتا ہے کہ اس سے پاکستان میں ایک ڈراموں کا چینل خریدا جا سکے، کیا یہ سچ ہے؟
انہوں نے مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ وہ ہالی ووڈ میں معاوضے کی وجہ سے کام نہیں کرتے بلکہ وہاں کے معیار کی وجہ سے کام کرتے ہیں۔ ورنہ یہ درست نہیں ہے کہ وہاں اتنا بھاری معاوضہ ملتا ہے لیکن پاکستان سے بہتر ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ہالی ووڈ میں معاوضہ زیادہ تر فلم کے بجٹ پر منحصر ہوتا ہے، اگرچہ کسی فلم کا بجٹ بڑا ہے تو وہ بجٹ کی رقم کا 1 سے 2 فیصد تک فیس وصول کرتے ہیں۔
خیال رہے کہ فاران طاہر پاکستانی لیجنڈ اداکار و کالم نگار نعیم طاہر کے بڑے بیٹے اور اداکار علی طاہر کے بھائی ہیں، جو امریکی شہریت رکھتے ہیں۔
انہوں نے 1989 میں امریکی ٹیلی وژن سے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کیا، اب تک وہ 70 سے زائد تھیٹر میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔
اس کے علاوہ انہوں نے اب تک ہالی ووڈ کی 25 سے زائد فلموں اور 180 سے زائد ڈراما سیریز میں مختصر اور معاون کرداروں سمیت مرکزی کردار ادا کیے۔ جلد ہی فاران طاہر آنے والی پاکستانی فلم ’عمر و عیار‘ میں بھی نظر آئیں گے۔