اسلام آباد ہائی کورٹ کے لارجر بینچ نے جسٹس محسن اختر کیانی کے خط پر جاری توہین عدالت کے کیس کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے حکم نامہ جاری کیا۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ جسٹس محسن اختر کیانی کے خط پر توہین عدالت کی کارروائی شروع کی گئی، وقاص ملک ایڈووکیٹ، صحافی مطیع اللّٰہ جان اور طلعت حسین کو نوٹس جاری کیا جاتا ہے۔
عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت سے قبل فریقین اپنے جواب عدالت میں جمع کرائیں، پیمرا وقاص ملک کے انٹرویوز کا ٹرانسکرپٹ تیار کرے اور آئندہ سماعت سے قبل عدالت میں جمع کرائے۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سینئر صحافی حامد میر، پی ایف یو جے کے صدر، سینئر قانون دان احمر بلال صوفی اور سید احمدحسن شاہ عدالتی معاون مقرر کیے جاتے ہیں اور توہین عدالت کیس کی آئندہ سماعت 30 مئی کو ہو گی۔