ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف آڈیو لیک کیس میں فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی مؤخر کر دی۔
علی امین گنڈاپور کے خلاف کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج عبدالغفور کاکڑ نے کی۔
شریکِ ملزم اسد خان اور علی امین گنڈاپور کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے علی امین گنڈاپور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے فرد جرم کے لیے 6 جون کی تاریخ مقرر کر دی۔
واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ گولڑہ میں دھمکیاں دینے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔