سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں قیامت خیز گرمی کی لہر بدستور جاری ہے۔
لاڑکانہ میں پارہ 50 کراس کر گیا ہے، جو 51 ڈگری کے ساتھ ملک کا گرم ترین مقام رہا۔
دادو اور سکھر میں درجہ حرارت 49 ، سبی اور ڈی جی خان میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اسی طرح نوابشاہ 47، ملتان اور بہاولپور میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
حیدرآباد، تربت، ڈی آئی خان، فیصل آباد، ساہیوال اور نوکنڈی میں پارہ 45 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔