سندھ پولیس نے مختلف مقدمات میں مفرور ملزموں کی موبائل فون سمز بلاک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت اجلاس میں طے کیا گیا کہ عید قربان پر مویشی منڈیوں، بازاروں، شاہراہوں اور علاقوں کو محفوظ بنایا جائے۔
آئی جی سندھ نے کہا کہ اہلکاروں کے ساتھ پولیس افسران خود بھی فیلڈ میں نظر آئیں۔