نامور امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا کے کوویڈ 19 ٹیسٹ مثبت آنے کے باوجود پرفارمنسز کا انکشاف ہوا ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق لاس اینجلیس میں اپنے کنسرٹ کے موقع پر لائیو سوالات و جوابات کے سیشن میں خود گلوکارہ نے اس بات کا انکشاف کیا۔
لیڈی گاگا نے اعتراف کیا کہ انکا کوویڈ 19 ٹیسٹ مثبت آگیا تھا جس کے باوجود انہوں نے شوز کیے۔
جب ان سے سوال کیا گیا کہ کوویڈ مثبت آنے کے دوران انہوں نے کتنے کنسرٹ کیے تو اس پر گلوکارہ نے جواب دیا کہ میں نے 5 کنسرٹس کیے۔
امریکی گلوکارہ کے اس اعتراف کے بعد سوشل میڈیا صارفین ان پر برس پڑے اور کہا کہ اپنے کریو سمیت مداحوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے پر انہیں جیل ہونی چاہیے۔
تاہم سوالات و جوابات کے سیشن کے دوران گلوکارہ نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کونسے کنسٹرس یا شو تھے جو انہوں نے کوویڈ مثبت آنے پر کیے۔
ایک صارف نے تو لیڈی گاگا کے اس رویے کو مضحکہ خیز اور غیر ذمہ دارانہ بھی قرار دیا۔