کراچی: گرمی کی شدت بڑھنے پر گیسٹرو کے کیسز میں اضافہ

کراچی میں گرمی کی شدت بڑھنے پر اسپتالوں میں گیسٹرو کے کیسز میں اضافہ ہونے لگے۔

 اسپتال انتظامیہ کے مطابق جناح اسپتال میں گیسٹرو کے روزانہ 45 سے 50 مریض آرہے ہیں، اسپتال میں گیسٹرو سے شدید متاثرہ مریضوں کے کیس آرہے ہیں۔

اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ پانی اور نمکیات کی کمی بڑھ جائے تو گردے فیل ہونے کا خدشہ ہوتا ہے، پانی اور نمکیات کی کمی سے جسم میں انفیکشن پھیلنے کا بھی خدشہ ہوتا ہے۔

ماہرین نے کہا کہ عوام پھل اور سبزیاں دھو کر استعمال کریں، ہاتھ بھی صاف رکھیں، باہر کی غیر معیاری غذا اور تلی ہوئی چیزیں نہ کھائیں۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ سبزیاں اور پھل زیادہ سے زیادہ کھائیں۔