کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ میں پانچ ون ڈے انٹر نیشنل کے بعد شاہین آفریدی کو کپتانی سے ہٹا دیا اب شاہین کو بابر اعظم کا نائب بنانے کی پیشکش کی گئی جسے فاسٹ بولر نے مسترد کردیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی نے شاہین آفریدی کو نائب کپتانی کی پیشکش کی تھی تاہم شاہین آفریدی نے قومی ٹیم کی نائب کپتانی قبول کرنے سے معذرت کر لی۔ورلڈ کپ کے لئے قومی ٹیم کے لیے پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ہیں تاہم پی سی بی کی جانب سے تاحال کسی نائب کپتان کا اعلان نہیں کیا گیا۔ان کا کہنا ہے کہ پی سی بی کو کہا کہ ٹیم میں بطور بولر کھیلوں گا۔ٹیم ذرائع کا بتانا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی فی الحال یہ عہدہ لینے کے لیے تیار نہیں ہیں اور شاہین آفریدی کے انکار کے بعد محمد رضوان ٹیم کے نائب کپتان کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی کو شاہد آفریدی اور بھائی ریاض آفریدی نے مشورہ دیا ہے کہ وہ کپتانی کے معاملات سے نکلیں اور کرکٹ پر توجہ دیں۔
شاہین شاہ آفریدی نے نائب کپتانی کی پیشکش مسترد کردی، ذرائع
Previous Articleٹیم کا نائب کپتان مقرر نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پی سی بی
Next Article ظالم باپ نے کم سن 2 بیٹیوں کو نہر میں پھینک دیا