پشاور میں امریکی قونصل جنرل شانتے مور نے سابق گورنر خیبر پختون خوا غلام علی سے ملاقات کی ہے۔
اس ملاقات کے دوران امریکی قونصل جنرل اور سابق گورنر کے درمیان باہمی دلچسپی کےامور پر گفتگو ہوئی۔
امریکی قونصل جنرل شانتے مور نے کہا کہ یو ایس ایڈ مختلف شعبوں میں تعاون کر رہا ہے، سٹی میٹرو پولیٹن گورنمنٹ کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں۔
اُنہوں نے بتایا کہ سٹی گورنمنٹ کے ساتھ باہمی اشتراک کےمختلف منصوبوں پرکام کیا جائے گا۔
امریکی قونصل جنرل شانتے مور نے یہ بھی بتایا کہ نوجوانوں کو آئی ٹی ٹریننگ اور خواتین کو ووکیشنل ٹریننگ کی فراہمی میں تعاون کریں گے۔