گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اداکار طلعت حسین مرحوم کی رہائشگاہ جا کر انکے انتقال پر اہلخانہ سے تعزیت کی۔
گورنر نے اس موقع پر کہا کہ طلعت حسین کے اہلخانہ کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آج افسردہ دل کے ساتھ یہاں حاضر ہوا ہوں۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا طلعت حسین پاکستان کی دنیائے فلم کا اثاثہ تھے، ملک بھر میں طلعت حسین کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد ہے۔
گورنر سندھ نے کہا طلعت حسین کی فیملی کو یقین دلاتا ہوں کے ان کے ساتھ ہوں۔