فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا کہنا ہے کہ تاجر دوست اسکیم کے تحت رجسٹرڈ تاجروں کی تعداد 14 ہزار 472 ہوگئی۔
تاجر دوست اسکیم کے تحت 25 مئی کو 361 تاجر رجسٹر ہوئے جس کے بعد اس اسکیم کے تحت رجسٹر ہونے والے تاجروں کی مجموعی تعداد 14 ہزار 472 ہوگئی۔
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ایپ کے علاوہ 25 مئی کو 64 تاجر وں نے خود کو رجسٹر کروایا، مجموعی طور پر رجسٹر ہونے والے تاجروں کی تعداد 18 ہزار 371 ہوگئی۔
ایف بی آر کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ رجسٹر ہونے والے تاجروں کا تعلق راولپنڈی سے ہے جن کی تعداد 126 ہے۔
دوسرے نمبر پر اسلام آباد میں تاجر رجسٹر ہوئے جن کی تعداد 120ہے، جبکہ لاہور میں سب سے کم 24 تاجروں نے خود کو رجسٹر کروایا۔
کراچی میں 32، پشاور میں 60 اور کوئٹہ میں 39 تاجر ایف بی آر کے نظام کے ساتھ منسلک ہو کر رجسٹر ہوئے۔