پاکستانی پاسپورٹ قوانین میں خواتین اور بچوں کے حوالے سے نئی تجاویز سامنے آگئیں۔
ذرائع کے مطابق پاسپورٹ رولز میں خواتین اور بچوں کے حوالے سے ترامیم کی غیر معمولی تجویز سامنے آئی ہے۔
ذرائع کے مطابق طلاق یا علیحدگی کی صورت میں خاتون کا پاسپورٹ والد کے نام پر بنے گا۔
ذرائع کے مطابق ماں اور باپ میں طلاق کی صورت میں چھوٹے بچوں کے پاسپورٹ میں ماں اور باپ کا نام درج کیا جائے گا۔
ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق رولز میں ترمیم کے بعد پاسپورٹ سافٹ ویئر اور بکس کو اپ ڈیٹ کرنا ہوگا۔
وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق نئی تجاویز وزارت داخلہ اور وزارت قانون کے پاس زیر غور ہیں، اس حوالے سے حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت تمام شراکت داروں سے مشاورت کے بعد تجاویز پر فیصلہ کرے گی۔