ڈیلس(راجہ زاہد اختر خانزادہ/نمائندہ جنگ) کلینکل میڈیسن کے شعبے کی ممتاز شخصیت کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز آف پاکستان کے سابق صدر پروفیسر ڈاکٹر محمد حق نواز 24مئی 2024 کو ڈیلس میں انتقال کر گئے۔وہ 14مارچ 1947کو پیدا ہوئے پروفیسر نواز نے اپنا کیریئر طبی تعلیم اور پریکٹس کو آگے بڑھانے کے لیے وقف کیا، خاص طور پر ان شعبوں میں اینڈو کرائنولوجی اور پلمونولوجی کے شعبہ شامل ہیں. انہوں نے کلینکل میڈیسن کے شعبہ کے سربراہ کے طور پر بھی خدمات سر انجام دیں اور وہ ایک کنسلٹنٹ فزیشن تھے۔ ان کی نمایاں خدمات میں میڈیکل سکولز کے ڈین اور اکیڈمک کونسلز کے چیئرمین کے طور پر ان کا دور اور کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز آف پاکستان کے صدر کے بطور انہوں نے اپنی خدمات سرانجام دیں۔