وزیرِ اعلیٰ سندھ کی جانب سے پتوکی میں خسرے کی وباء سے 6 بچوں کی اموات کے نوٹس بعد محکمۂ صحت کے حکام نے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا۔
اس کے علاوہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی ٹیم نے بھی متاثرہ علاقے کا دورہ کیا۔
ڈی ایچ او ڈاکٹر فاروق حیدر نے کہا ہے کہ خسرے سے انتقال کرنے والے 5 بچوں کو سرکاری اسپتال لایا ہی نہیں گیا، متاثرہ گاؤں میں بجلی نہیں، بچوں کی اموات ہیٹ ویو کے باعث ہوئیں۔
ڈاکٹر فاروق حیدر کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں خصوصی میڈیکل کیمپ قائم کر دیا گیا ہے، اسپتال میں 9 بچوں کے بخار کے مکمل ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں، رپورٹس ملنے پر مرض کا تعین کیا جائے گا۔
ذرائع محکمۂ صحت کے مطابق سیکریٹری ہیلتھ اور وزیر صحت بھی متاثرہ علاقے کا دورہ کریں گے۔