امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا ہے کہ مسیحی شخص کے خلاف مبینہ بے حرمتی پر تشدد و توہین مذہب کے الزامات کی رپورٹس سے آگاہ ہیں۔
واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستان سمیت دنیا میں ہر جگہ توہین مذہب کے قوانین کی یکساں مخالفت کرتا ہے۔
ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ علاقائی سلامتی پر اعلیٰ سطح کی دو طرفہ مشاورت اور بات چیت جاری رکھیں گے۔