گجرات ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے شادی وال روڈ کا دورہ کیا، نکاسی آب کے حوالے سے میونسپل کارپوریشن گجرات کے اقدامات کا جائزہ لیا،
چیف سینٹری انسپکٹر نصر اللہ کنگ بھی ان کے ہمراہ تھے،
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ شہر بھر سے پانی کے نکاس کے لیے بہترین اقدامات کئے جارہے ہیں، ڈسپوزل اسٹیشنز پوری استعداد کے ساتھ فنکشنل ہیں۔ نالوں سیوریج لائنوں کی ڈی سلٹنگ کی جارہی ہے
اسسٹنٹ کمشنرز، میونسپل کارپوریشن گجرات کے افسران و عملہ فیلڈ میں موجود ہیں اور تمام تر معاملات کی نگرانی کررہے ہیں، شہریوں کی شکایات کو فوری ازالہ کیا جارہا ہے،
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ شادیوال روڈ سے پانی کا نکاس فوری کیا جائے، روڈ کی ضروری مرمت کی جائے۔ شہر میں کسی جگہ پانی نظر نہیں آنا چاہیے، شہریوں کی سہولت کے لیے اربن یونین کونسلز میں 13 ریلیف کیمپس قائم کئے گئے ہیں شہری اپنی شکایات کیمپ میں درج کروا سکتے ہیں، ریلیف کیمپس میں عملہ دو شفٹوں میں کام کررہا ہے۔