گجرات مین جی ٹی روڈ جیلانی کے قریب تیز رفتار ٹرک کی موٹرسائیکل سوار پولیس اہلکاروں کو ٹکر ،تصادم کے نتیجے میں ایک کانسٹیبل شہید جبکہ دوسراشدید زخمی ہوگیا
ترجمان پولیس کا کہنا ہے زخمی ہونیوالے پولیس کانسٹیبل سیف اللہ کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے دونوں پولیس کانسٹیبل موٹر سائیکل پر لوئر کلاس کورس کیلئے پولیس لائن جارہے تھے
شہید ذیشان الیاس کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کردی گئی ہے
ترجمان پولیس کا کہنا ہےحادثہ ٹرک کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ، ٹرک ڈرائیور کی تلاش کی جارہی ہے