پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا ملا جلا دن رہا۔
پی ایس ایکس 100 انڈیکس 70 پوائنٹس کم ہوکر 80 ہزار 212 پر بند ہوا ہے۔ انڈیکس آج 547 پوائنٹس کےبینڈ میں رہا۔
حصص بازار میں آج 44 کروڑ 89 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 18 ارب 66 کروڑ روپے سے زائد رہی۔ اس طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 18 ارب روپے کم ہوکر 10 ہزار 594 ارب روپے ہے۔